کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار سید اعجاز کو اعزاز

 

ترال // یوم آزادی کے موقع پر ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں دوسری سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی جس میں پانپور اور ترال سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین ،پولیس اور سی آر پی ایف کے علاوہ سکولی بچوں نے شرکت کی۔تقریب میں کشمیر عظمی کے نامہ نگار سید اعجاز کو علاقے کے مسائل کو حکام تک پہنچانے کیلئے ایوارڑ سے نواز اگیا ۔اس کے علاوہ شہر بین کے شبیر بٹ،سرینگر میل کے بشارت رشید،کامران رشید،ڈی ڈی نیوز کے طارق ڈار،کشمیر ریڈر کے بلال حبیب کو بھی ایوارڑ سے نوازا گیا ۔