کشمیریونیورسٹی کے شعبہ باٹونی میں سابق طلاب سے ملاقات

سرینگر//کشمیریونیورسٹی کے شعبہ نباتات(باٹونی) نے سنیچر کوسابق طلاب کی میٹنگ آن لائن اور آف لائن منعقد کی جس میں معروف ماہرین تعلیم اور منتظمین نے حصہ لیا۔وائس چانسلر پروفیسرنیلوفرخان نے افتتاحی سیشن کی صدارت کرتے ہوئے تحقیق وتعلیم میںشعبے کے رول کواُجاگر کیا۔انہوں نے شعبے کے سابق طلاب جو ملک کے کونے کونے میںاہم منصبوں پر فائز ہیں،پرزوردیا کہ وہ شعبے کے ساتھ اپنی وابستگی کوبرقراررکھیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسی میٹنگوں کاانعقادجس میں سابق طلاب شریک ہوں،یونیورسٹی کیNAACکی ایسسمنٹ کیلئے ضروری ہے ۔پروفیسر نیلوفرخان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں یونیورسٹی کے باٹونی شعبے ،جو یونیورسٹی کاقدیم ترین شعبہ ہے ،کے سابق طلاب کے مجمعے میں موجود ہوں ۔انہوں نے شعبے کے طلاب اورریسرچ اسکالروں پر زوردیاکہ وہ اس وراثت کو آگے لیجائیں ۔سابق طلاب کی اس میٹنگ میں پروفیسراسکندرفاروق اور پروفیسربشیراحمدوفائی ،جو شعبے کے سابق سربراہ ہیں،نے اپنے تجربات شیئرکئے۔پروفیسر سدھیرکمارسوپوری جے این یو کے سابق وائس چانسلر،پروفیسر گرچرن سنگھ معروف ٹیکزانومسٹ،وغیرہ نے بھی اس پروگرام میں حصہ لیا۔