کشمیریونیورسٹی،سینٹرل یونیورسٹی اور این آئی ٹی میں تقاریب ہماراآئین کثیرجہتی خصوصیات کاحامل:پروفیسرفاروق شاہ

ارشاداحمد

گاندربل//سینٹرل یونیورسٹی کشمیر ،کشمیر یونیورسٹی اور نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر میں یوم دستور کے موقعہ پر تقاریب کااہتمام کیاگیا۔سینٹرل یونیورسٹی میں شعبہ بہبود طلباء کے زیراہتمام ہفتہ کو’ یوم آئین‘ منایا گیا جس میں یونیورسٹی کے تمام تدریسی، غیر تدریسی اور انتظامی عملے نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنٹرل یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر پروفیسر فاروق احمد شاہ نے آئین کی بھرپور، تنوع اور متحرک نوعیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کا آئین کثیر جہتی خصوصیات کا حامل ہے اور اس میں مطابقت اور شمولیت کو ظاہر کرنے والی فطرت وسیع ہے۔ انہوں نے آئین کی جامعیت پر مفصل روشنی ڈالی۔رجسٹرار پروفیسر ایم افضل زرگر نے اس موقع پر آئین کی تمہید پڑھتے ہوئے تقریب میں شرکاء سے حلف لیا۔اس موقع پرانہوں نے آئین کے دستور پر تبادلہ خیال کیا جس میں مختلف ترامیم سے لے کر ہدایتی اصولوں، قوانین اور اس کے بنیادی حقوق اور اصول شامل ہیں۔کشمیریونیورسٹی میں بھی یوم دستور جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔اس سلسلے میں یونیورسٹی کے قانون کے مدرسے نے ایک کوئز اوربیداری پروگرام کااہتمام کیاتھا۔اس موقعہ پر وائس چانسلر پروفیسر نیلوفرخان نے کہا کہ قانون کے طلباء کو آئین کے عظیم اصولوں کاراہنمابنناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر یونیورسٹی ایسے بیداری پروگراموں کوہرطرح سے تعاون فراہم کرے گی۔نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی سرینگر میں یوم دستور کے موقعہ پرایک تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت انسٹی چیوٹ کے قائم مقام ڈائریکٹرپروفیسرایم ایف وانی نے کی ۔اس موقعہ پر آئین کو تمہید کو ہندی اورانگریزی دونوں زبانوں میں پڑھا گیا۔انچارج ڈائریکٹر نے کہا کہ اس دن آئین ہند کو اپنایا گیا تھا تاکہ سماجی بدعات کاقلع قمع کیا جائے اور تمام شہریوں کو برابر کا انصاف فراہم کیاجائے۔