کشمیرہاٹ میں پیپرماشی دستکاروں کی صلاحیت سازی کا2روزہ پروگرام

سرینگر//پی ایچ ڈی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری نے ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈلوم اینڈہینڈی کرافٹس کے اشتراک اور مرکزی وزارت تجارت وکامرس کے تعاون سے پیپرماشی کے دستکاروں کی صلاحیت سازی کیلئے کشمیرہاٹ نمائش گاہ میں دوروزہ پروگرام کااہتمام کیا۔ پروگرام کی صدارت ڈائریکٹر ہینڈلوم وہینڈی کرافٹس محموداحمدشاہ نے کی۔انہوں نے پیپرماشی دستکاروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ان کے مسائل سنے اوران پرزوردیاکہ وہ فیشن کو دستکاری آرٹ کے ساتھ جوڑ دیں۔پدم شری دستکار فیاض احمدجان ،جواس موقعہ پرموجودتھے،کاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم مشہوردستکاروں جنہوں نے کسی فن کیلئے اپنی زندگی وقف کی ہے،کے کرافٹ کی بہتری کیلئے ممکنہ تجاویز دیتے ہیں۔ محموداحمدشاہ نے کہا کہ جہاں تک پیپرماشی کاتعلق ہے جب تک نہ دستکاروں کو بہتر معاوضہ دیاجائے گا ،تویہ فن جلدہی ختم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پیپرماشی میں ڈائزین کی مداخلتیں کم ہیں اور اکثر یہ فن اورڈئزاین وراثت میں ملاہوتا ہے ۔اس لئے ہینڈی کرافٹس محکمہ اسکول آف ڈئزاین اینڈکرافٹ ڈیولپمنٹ کے ذریعے مداخلتیں کررہا ہیں۔ اس ورکشاپ میں 30دستکاروں نے حصہ لیا ۔