کشتواڑ پاڈر قومی شاہراہ پرغیر معیاری مواد لگانے کا استعمال

 

عاصف بٹ

کشتواڑ//کشتواڑ پاڈر مچیل قومی شاہراہ کو تعمیر کررہی بیکن پر ڈی ڈی سی ممبر ناگسینی نے غیر معیاری مواد استعمال کا الزام عاید کیا۔ ڈی ڈی سی ممبر ناگسنی فیصل حسین نے بتایا کہ دھاروی کے قریب سڑک کا ایک حصہ پوری طرح ڈھہ گیاہے جس سے اس پر سفر کرنے والوں کو سخت مشکلات ہورہی ہیں۔گزشتہ سات سال سے محکمہ گریف اس پر کام کررہا ہے لیکن کام میں لایا گیا مواد غیر معیاری ہے جسکے سبب سڑک متعدد مقامات پر ٹوٹ گئی ہے۔انکاکہناتھا کہ جہاں سڑک پر یاترا کا بھاری رش ہے وہیں اگلے ماہ مچیل یاترا شروع ہورہی ہے جس میں لاکھوں لوگ شرکت کرتے ہیں اور سڑک کی اس ابتر حالت سے انھیں کافی مشکلات ہونگیں۔انکامزید کہناتھاکہ د ن بھر سڑک پر گاڑیوں کی آواجاہی مسلسل لگی ہوتی ہے، جس مقام پر سڑک دھنس گئی ہے، وہاں پر بڑا موڈ ہے جہاں کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔اگر کوئی واقعہ رونما ہوگا تواسکا ذمہ دار محکمہ بیکن ہوگا۔انھوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ بیکن کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور سڑک کو بہتر بنایاجاناچاہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔