کشتواڑ میں ہائیڈ اوٹ تباہ | گولہ بارود اور اسلحہ بر آمد

عاصف بٹ
کشتواڑ// کشتواڑ کے ایک دور دراز علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ملی ٹینٹوں کے ایک ہائیڈ اوٹ کو تباہ کر کے اسلحہ و گولہ بارود ضبط کیا ہے۔تاہم اس کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔پولیس کے مطابق نوا پچی کشتواڑ میں ایک بڑے درخت کے جڑ کے نیچے ملی ٹینٹوں کی جانب سے استعمال کئے جارہے ہائیڈ اوٹ کا علم ہوا اور اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور فوج نے ملکر آپریشن کیا اور زیر زمین بنائی گئی کمین گاہ کی تلاشی کے دوران دو اے کے 47 میگزین،دو گرینیڈ،جیلٹین تار،ایک ڈیٹونیٹر، اور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں ۔ اسلحہ و گولہ بارود قابل استعمال لگ رہا ہے جس سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ مذکورہ کمین گاہ ملی ٹینٹوں کے استعمال میں حالیہ ایام کے دوران رہی ہے۔