کشتواڑ میں برفانی تودا گرا | پہاڑی علاقے میںڈھوک تباہ

Mountains

آصف بٹ
کشتواڑ // چھاترو کشتواڑ میں ایک برفانی تودا گر آنے سے ایک ڈھوک تباہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اتوار کو دوپہر کے وقت گرہٹ منڈو چنگام چھاترو کے پہاڑی علاقے میں ایک برفانی تودا گرا جس کی زد میں آکر ایک ڈھوک آگیا جو تباہ ہوا۔اس عارضی ڈھوک میں کوئی موجود نہیں تھا۔روپ چند نامی شخص کے اس ڈھوک کو گرمیوں میں استعمال کیا جاتا رہا ہے لیکن سردیوں کے آغاز پر ہی اسے خالی کیا جاتا ہے۔حکام نے بتایا کہ انہوں نے ڈھوک کے مالک روپ چند کے ریڈکراس کے ذریعہ کچھ مدد فراہم کی ہے۔