کبھی بھی جنگ اور تشدد کی حمایت نہیںکی: راج ناتھ سنگھ ناانصافی اور جبر کیخلاف غیر جانبدار رہنا بھی ہمارے کردار کا حصہ نہیں

نیوز ڈیسک

بنگلورو// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ ہندوستان نہ تو دوسروں کو پریشان کرتا ہے اور نہ ہی ان لوگوں کو بخشتا ہے جو ملک کو پریشان کرتے ہیں۔سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نے کبھی جنگ اور تشدد کی حمایت نہیں کی لیکن وہ ناانصافی اور جبر کے خلاف غیر جانبدار بھی نہیں رہ سکتا۔وزیر دفاع نے کہا”ہم سب مانتے ہیں کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جو ہمیشہ امن پسند رہا ہے،جنگ اور تشدد ہماری فطرت کبھی نہیں تھی، ہندوستان نے نہ تو کسی دوسرے ملک پر حملہ کیا اور نہ ہی کسی دوسرے ملک کی ایک انچ زمین پر قبضہ کیا، یہ ہندوستان کا کردار ہے،” ۔سنگھ بنگلورو کے وسنت پورہ میں ایک کانفرنس ا سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے وضاحت کیے بغیر کہا”دنیا کو یہ بھی جان لینا چاہیے کہ بھارت جنگ اور تشدد کو پسند نہیں کرتا، لیکن ناانصافی اور جبر کے خلاف غیر جانبدار رہنا بھی ہمارے کردار کا حصہ نہیں ہے،” ۔مرکزی وزیر نے ان حالات کی وضاحت کی جن کی وجہ سے مہابھارت کی جنگ ہوئی۔وزیر دفاع نے اجتماع کو بتایا کہ ہندو مہاکاوی مہابھارت کے مرکزی کردار پانڈو سالوں کی جلاوطنی میں گزارنے کے بعد پانچ گاؤں آباد کرنے کے لیے تیار تھے لیکن کوروا سوئی کے ناکے کے برابر زمین سے الگ ہونے کے لیے تیار نہیں تھے۔ اس انکار نے اس جنگ کو جنم دیا تھا، جس کا خاتمہ فضائل کی فتح پر ہوا۔ اسی لیے میں اکثر کہتا ہوں کہ ہندوستان کبھی بھی دوسروں کو تکلیف نہیں دیتا لیکن اگر کوئی ہمیں پریشان کرتا ہے تو ہندوستان انہیں نہیں بخشے گا۔ یہ بھگوت گیتا کا پیغام ہے،‘‘ ۔