کاہچرائی اراضی پر قبضہ | ایک اور لیڈر کو نوٹس جاری

عارف بلوچ
اننت ناگ // جموں کشمیر حکومت نے نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر کولگام اور ہوم شالی بگ کے سابق ممبر اسمبلی عبدالمجید لارمی کو اننت ناگ لے ایل جی پورہ علاوہ میں سرکاری زمین پر قبضہ ہٹانے کیلئے نوٹس جاری کیا ہے۔ایڈوکیٹ عبدالمجید بٹ کو ایل جی پورہ میں سرکاری اراضی پر تعمیر تجارتی ڈھانچہ ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ مال اننت ناگ کی ٹیم نے علاقے کا دورہ کیا اور اراضی سے قبضہ ہٹانے کا نوٹس دیا۔مذکورہ لیڈر نے خسرہ نمبر 42کے تحت کاہچرائی اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ اس سے قبل شوپیان اور کھٹوعہ میں 3 سابق وزراء اور ایم ایل سی کے رشتہ دار سے اراضی پر قبضہ ہٹایا گیا جبکہ ہمہامہ میں علی محمد ساگر کی سرکاری اراضی پر تعمیر کئے گئے دیوار اور گارڈ روم کو منہدم کیا گیا۔