ڈپٹی کمشنر سرینگر نے جل جیون مشن کی پیش رفت کاجائزہ لیا اپارپورہ اور پوشہ پتھری واٹر سپلائی اسکیمیں مکمل ہونے کے قریب

سرینگر//ڈپٹی کمشنر سرینگر نے جل جیون مشن کے تحت ضلع کے تمام گھروں کو نل سے صاف اور معقول پانی فراہم کرنے کے منصوبوں کاجائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ طلب کی۔میٹنگ کے دوران اپارپورہ اور پوش پتھری واٹر سپلائی اسکیموں پر کام کی پیش رفت کاجائزہ لیاگیاجوکھنموہ بلاک مین جل جیون مشن کے تحت عملائی جارہی ہیں۔ ان اسکیموں پر کام کابیشترحصہ مکمل کیاگیا ہے اور ڈپٹی کمشنر نے باقی ماندہ کام کو بھی معینہ مدت کے اندرمکمل کرنے کی ہدایت دی۔اپارپوہ واٹر سپلائی اسکیم 3کروڑ93لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر کو اس اسکیم پرہورہے کام کی پیش رفت کی جانکاری دی گئی۔اس اسکیم سے راتھر محلہ،ڈارمحلہ،وارپورہ،بٹ محلہ، میرمحلہ، کوکرپور، جومحلہ،اورکنجی محلہ کء306گھروں کو نل سے پانی مہیا ہوگا۔اس موقعہ پرڈپٹی کمشنر نے انجینئروں کو بتایا کہ وہ جنوری کے آخر تک زیرزمین پانی کے کام کی تفویض مکمل کریں اور15فروری سے کام شروع کریںتاکہ یہ پروجیکٹ12مارچ تک مکمل ہوجائے،جس سے2000نفوس کو راحت پہنچے گی۔ اسی طرح ڈپٹی کمشنر کو پوش پتھری واٹر سپلائی اسکیم جو دوکروڑروپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے ،کے کام کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ پوشہ پتھری واٹرسپلائی اسکیم بھی مکمل ہونے کے قریب ہے اور اس سے23گھروں کے208افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ڈپٹی کمشنر نے افسروں اور انجینئروں کو ہدایت دی کہ وہ کام کی رفتار میں سرعت لائیں تاکہ معینہ مدت میں مکمل ہو۔انہوں نے حکام کو تال میل کے ساتھ کام کرنے کی تاکید کی تاکہ لوگوں کو راحت پہنچانے کاہدف پایا جائے۔اس دوران ڈپٹی کمشنر نے جل جیون سروکیشن معہ ہر گھر جل اسکیموں کے پیمانوں کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے پانی کی جانچ اورٹیسٹنگ کے بارے میں بھی دستی جانکاری حاصل کی۔