ڈوڈہ میں SPOکی خود کشی

اشتیاق ملک
ڈوڈہ//جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں ایک سپیشل پولیس آفیسر( ایس پی او) نے مبینہ طور پر اپنی سروس رائفل سے اپنی زندگی تمام کر دی ۔پولیس نے بتایا کہ سیشن کورٹ میں تعینات ایس پی او ،جو کہ گندو ڈوڈہ کا رہائش پذیرتھا، نے اتوار کے روز اپنی سروس رائفل سے اپنے آپ کو ہی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کی موقع ہی موت واقع ہوئی۔انہوں نے مزید کہ مہلوک اہلکار کو خون میں لت پت دیکھ کر نزدیکی ہسپتال تو پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔دریں اثناء پولیس نے بتایا اس ضمن ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔