ڈلگیٹ اسپورٹس کلب کے زیر اہتمام | کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد

سرینگر//ڈلگیٹ اسپورٹس کلب کے زیر اہتمام ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقادکیاجارہاہے تاکہ نوجوانوں کو کھیل سرگرمیوںمیں مصروف رکھ کر منشیات اور دیگر بری عادات سے دوررکھاجائے ۔منتظمین نے کہاکہ کھیل نہ صرف لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے بلکہ یہ ان میں نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا احساس پیدا کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

 

انہوںنے کہاکہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے ہم نوجوان افراد کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور صحت مند مقابلے میں حصہ لینے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کر سکتے ہیں۔منتظمین نے کہا کہ سب سے پہلے تو ہمارے معاشرے میں کھیلوں کے فوائد بے شمار ہیں اور ہمیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کھیل ہمیں جسمانی طور پر تندرست رکھتے ہیں، ہماری ذہنی صحت کو فروغ دیتے ہیں، اور زندگی کی ضروری مہارتوں جیسے مواصلات، قیادت اور ٹیم ورک کو فروغ دینے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔