ڈرگ انسپکٹر کی پونچھ میں کارروائی فروخت کی جارہی ادویات کے نمونے جمع کئے گئے

عشرت حسین بٹ

پونچھ//ڈرگ انسپکٹر پونچھ وکاس شرما نے ضلع پونچھ کے منڈی،سرنکوٹ اور پونچھ میں ادویات کی دکانوںکا معائینہ کرتے ہوئے سات دکانوں کو ایک دن کیلئے بند کردیا جبکہ اس دوران دیگر دکانوں سے فروخت کی جارہی ادویا ت کے نمونے بھی جمع کئے گئے ہیں ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈرگ انسپکٹر پونچھ وکاس شرما نے جمعرات کو پونچھ، سرنکوٹ اور منڈی میں معمول کے دورے پر تھے۔ اس دوران انہوں نے ضابطوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے دفعہ 22-D کے تحت سات ادویات دکانوں کو ایک دن کے لئے موقع پر بند کر دیا جبکہ معائینہ کے دوران موصوف آفسر نے 5 ادویات دکانوںسے نمونے بھی جمع کئے ۔ڈرگ انسپکٹر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر کارروائی کیساتھ ساتھ نمونے بھی جمع کئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ دکانداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ فروخت کی جارہی ادویات کا ریکارڈ بھی رکھیں ۔