ڈبہ بند خوراک کے کاروبارکے فروغ کی مرکزی اسکیم دودھ،مچھلی اور سیب کیلئے 3 اِنکیوبیشن مراکز کے قیام کو منظوری

سرینگر//ایڈیشنل چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے یہاں منعقدہ میٹنگ میں جموںوکشمیر میں پردھان منتری فار ملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسسنگ اَنٹر پرائزز ( پی ایم ۔ ایف ایم اِی ) سکیم کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔مرکزی معاونت والی پی ایم ایف ایم اِی سکیم کا مقصد موجودہ مائیکرو فوڈ پروسسنگ اِداروں کی اَپ گریڈیشن کے لئے مالی ، تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کرنا ہے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن دی گئی جس میں سکیم کی اہمیت ، متعلقہ صلاحیت سازی کے اقدامات ، سبسڈیز ، مشترکہ اِنفراسٹرکچر کے اِستعمال اور کامن انکیو بیشن سینٹرون وغیرہ کا جائزہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں سینئر اَفسران کی جانب سے انہیں ایکشن ٹیکن رِپورٹ اور پروجیکٹ پر عمل در آمد کا پلان پیش کیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ مرکزی وزارت فوڈ پروسسنگ اِنڈسٹریز ( ایم او ایف پی آئی ) نے نروال جموں میں دودھ اور اس کی مصنوعات ، اچھہ بل اننت ناگ میں مچھلی اور دو آب گاہ سوپور میں سیب کے لئے 3کامن اِنکیوبشن سینٹروں کی منظوری دی ہے ۔محکموں کی طرف سے منصوبہ بندی کی گئی پروموشنل سرگرمیوں کی ایک اشاری فہرست بھی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے ساتھ شیئر کی گئی ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ریسورس پرسنز ( ڈی آر پیز) کا تقرر کیا گیا ہے اور ان کی آن لائن ٹریننگ مکمل کی گئی ہے ۔

 

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اَفسران سے کہا کہ وہ تربیتی پروگراموں کی بروقت تکمیل اور تعمیل کویقینی بنائیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس سکیم کی عمل آوری میں خاطر خواہ اقدامات کریں جس کی طبعی اور مالیاتی پیش رفت کا اندازہ وہ کریں گے ۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے کچھ اُمید واروں کے قرضوں کی منظوری میں ناپسندیدہ تاخیر اور کوتاہی پر برہمی کا اِظہار کیا۔ اِس سلسلے میں بینک حکام کو سخت ہدایات دی گئی تھیں اور ان سے مسترد شدہ اور زیراِلتوأ کیسوں کی تفصیلی سمری بھی معقول وجوہات کے ساتھ پیش کرنے کو کہا گیا تھا۔ اِسی طر ح ضلع نوڈل اَفسران سے بھی کہا گیا کہ وہ مسترد ہونے کی وجوہات اور رجسٹریشن کی کم تعداد کا تجزیہ کریں۔اے سی ایس نے کہا کہ سکیم کے تحت رجسٹریشن اور مقدمات کی منظوری کی تعداد کو اِس کے کامیاب عمل آور کے لئے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ ضلع ترقیاتی کمشنران وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج ( پی ایم ڈی پی ) اور وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ( او ڈی او پی ) اقدام سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لئے باقاعدگی سے میٹنگ کریں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ نئے مجوزہ مشترکہ اِنفراسٹرکچر کے لئے ڈی پی آر وغیرہ کی تیاری شروع کریں ۔ مصالحہ جات اور اچار کے لئے سانبہ میں سی آئی سی اور ایک چاڈورہ میں جوڈیری مصنوعات کے لئے وقف کیا جائے گا پر نتیجہ اَخذ کیا گیا۔ اَفسران سے کہا گیا کہ وہ اِس سلسلے میں ٹینڈرنگ کے عمل کو آگے بڑھائیں۔اے سی ایس نے ہدایت دی کہ غیر کار کرد ڈی آر پیز کو تبدیل کیا جائے اور ڈی آر پیز کی خالی اَسامیوں کو فوری طور پر پُر کیا جائے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈی آر پیز کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ اِس سکیم میں لوگوں کی شرکت کی حوصلہ اَفزائی کریں۔