ڈاکٹر فاروق عبداللہ کورونا مثبت قرار

نیوز ڈیسک
سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹرفاروق عبداللہ دوبارہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ہفتے کو انہوں نے کوویڈ ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔ 85 سالہ رکن پارلیمان بالکل ٹھیک ہیں اور انہوں نے خود کوگھر میں الگ تھلگ کردیا ہے۔عبداللہ نے پہلی بار گزشتہ سال اپریل میں مثبت تجربہ کیا تھا۔ پھر بہتر نگہداشت کے لیے ڈاکٹروں کے مشورے پر انھیں کچھ دن اسپتال میں داخل کرایا گیا۔