ڈاکٹر بی آر امبیڈکرکی برسی پر صدر مرمو، نائب صدر اور وزیر اعظم کا خرا ج عقیدت

نئی دہلی ////بھارتی آئین کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈیکر کو اْن کے 67ویں مہاپری نروان دیوس پر ملک خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ صدر جمہوریہدروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی کل نے صبحنئی دلی میں پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں بابا صاحب امبیڈکر کو ان کے مہاپری نروان دیوسپر گلہائے عقیدت نذر کئے۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، پارلیمانی امور کے وزیرپرہلاد جوشی اور کانگریس رہنما سونیا گاندھی اور ملکارجن کھڑگے نے بھی پارلیمنٹ ہاوس میں ڈاکٹر امبیڈکرکو خراج عقیدت پیش کیا۔ ملک بھر سے لاکھوں افراد ملک کے عظیم رہنما کو خراج عقیدتپیش کرنے کیلئے ممبئی کے دادر میں Chaityabhoomi میں جمع ہوئے۔ اِس برس ڈاکٹر امبیڈکر سے وابستہ Chaityabhoomi اور دیگر مقامات پر بڑی تعداد میں لوگوں کے آنے کا امکان ہے، کیونکہعالمی وبا کے سبب گزشتہ 2 برسوں سے وہ اِن مقامات پر نہیں آپائے تھے۔