ڈئریکٹر جیل خانہ جات لوہیا کی پراسرار موت گھریلو نوکر فرار،بادی النظر میں قتل کا معاملہ لگتا ہے: مکیش سنگھ

نیوز ڈیسک
جموں//جموںوکشمیر میں جیلوں کے ڈائریکٹر جنرل پولیس ہمنت کمار لوہیا پیر کی دیر رات کو جموں ضلع میں شہر کے مضافات میں دمانہ پولیس سٹیشن کی حدود میں اپنے دوست راجو کھجوریہ کے گھر میں مردہ پائے گئے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں زون مکیش سنگھ نے کہا ’’ ڈی جی جیل خانہ جات ہیمنت لوہیا کی لاش مشکوک حالات میں ملی ہے۔ جائے وقوعہ کی پہلی جانچ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک مشتبہ قتل کیس ہے‘‘۔انکاکہناتھا’’افسر کے ساتھ گھریلو ملازم مفرور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔اس دوران فارنسک ٹیمیں اور کرائم ٹیمیں تحقیقات کیلئے موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ مکیش سنگھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ’’جموںوکشمیر پولیس خاندان اپنے سینئر افسر کی موت پر غم اور گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہے‘‘۔اس دوران لوہیا کی لاش کو دیر رات گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے مردہ گھر منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکڑروں کی پینل کے ذریعے ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ایک سینئر پولیس آفیسر نے دعویٰ کیا کہ مسٹر لوہیا کی لاش دومانہ کے پونی چک علاقہ سے لائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ڈی جی جیل خانہ جات پونی چک میں واقع اپنے دوست راجیو کھجوریہ کے گھر گئے تھے جن کا اصل تعلق راجوری ضلع سے ہے۔چونکہ رات بہت ہوچکی ہے اوریہ سٹوری ابھی ڈیولپ ہی ہورہی ہے ،اس لئے صبح مزید تفصیلات سے آگاہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔