چین کا پہلا جوہری پاور پلانٹ مکمل طور پر فعال

شین زین//چین کے شمال مشرق میں پہلا جوہری پاور پلانٹ، ہونگ یان ہی نیوکلیئر پاوراسٹیشن مکمل طور پر فعال ہو گیا۔چائنہ جنرل نیوکلیئر پاور کارپوریشن(سی جی این) کے مطابق لیاننگ صوبے میں واقع اس پاور اسٹیشن کی کل نصب شدہ صلاحیت 67 لاکھ 10 ہزار کلوواٹ سے زیادہ ہے، جو اس وقت چین کا سب سے بڑا آپریٹنگ نیوکلیئر پاور پلانٹ ہے۔ چین کے شمال مشرق میں برقی توانائی کی سرمایہ کاری کے سب سے بڑے منصوبہ ہونگ یانہی نیوکلیئر پاوراسٹیشن کی تعمیراگست 2007 میں شروع ہوئی۔ پہلے مرحلے میں 2016 میں چار پیداواری یونٹ استعمال کیے گئے، اور دوسرے مرحلے کے لیے مزید دو پیداواری یونٹوں کی تعمیر2015 میں شروع کی گئی۔6 یونٹس ایک سال میں 48 ارب کلو واٹ گھنٹے بجلی پیدا کر سکتے ہیں، جو لیاننگ صوبے میں بجلی کی کل کھپت کا تقریبا 20 فیصد ہے۔