چین نے 23فوجی طیارے آبنائے تائیوان بھیجے

بیجنگ// تائیوان کی وزارت دفاع نے جمعرات کو کہا کہ مسلح افواج نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے ) کے 23فوجی طیاروں اور چار جہازوں کو جزیرے کے قریب آتے دیکھا ہے ۔وزارت نے ٹویٹر پر کہا ‘‘ تائیوان کے ارد گرد آج صبح 6:00 بجے 23 پی ایل اے ہوائی جہاز اور پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے چار جہازوں کا پتہ چلا۔’’وزارت نے کہا کہ دو جے -11 لڑاکا طیارے ، آٹھ جے 16ایس، تین ایس یو-30ایس اور ایک بی زید کے -005 ڈرون سمیت 17چینی طیاروں نے آبنائے تائیوان کی وسطی لائن کو عبور کیا ہے ۔ تائیوان نے صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے فضائی اور سمندری گشت اور زمینی میزائل سسٹم تعینات کیے ہیں۔ واضح رہے کہ تائیوان نے 1949 سے خود کو چین سے آزاد ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ چین تائیوان کو اپنا صوبہ سمجھتا ہے جبکہ تائیوان کا موقف ہے کہ یہ ایک خود مختار ملک ہے ۔ چین کسی دوسرے ملک کے تائیوان کے ساتھ کسی بھی سرکاری رابطے کی مخالفت کرتا ہے اور جزیرے پر چینی خودمختاری کو ناقابل تردید سمجھتا ہے ۔(یو این آئی)