چیئر مین میونسپل کونسل گاندربل حمایت کھو بیٹھے

گاندربل/ارشاد احمد/میونسپل کونسل گاندربل کے موجودہ چیئرمین بدھ کو اپنی حمایت ظاہر کرنے میں ناکام رہے۔ موجودہ چیئرمین ہلال احمد تانترے کے خلاف 25 اکتوبر کو ایک کونسلر نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی جس کے تحت بدھ کے روز فلور ٹیسٹ کیا گیا۔ووٹنگ کے دوران چیئرمین کے خلاف 17 ووٹوں میں سے 12 ووٹ پڑے جبکہ 5 کونسلروں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اسطرح ہلال احمد تانترے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔