چھترال میں قومی یکجہتی پر لیکچر دیاگیا

پونچھ//فوج نے ضلع پونچھ کے مینڈھر سب ڈویژن کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول چھترال میں ’قومی یکجہتی‘ پر ایک لیکچر دیا۔طلباء کو قومی یکجہتی کی اہمیت کے بارے میں جانکاری فراہم کرنے کیلئے منعقدہ پروگرام کے سلسلہ میں فوجی آفیسران نے بتایا کہ فوج چھوٹے بچوں کو قومی سطح پر یکجا رہنے کیلئے بیدار کررہی ہے تاکہ مستقبل میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے بچے ملکی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے تیار ہو سکیں ۔اس پروگرام کے دوران فوجی ماہرین نے بچوں کو ملک میں ترقی، امن اور ہم آہنگی کی شرط کے طور پر مختلف برادریوں، مذاہب، ثقافت اور زبانوں کے درمیان اتحاد کے بارے میں بھی تعلیم دی گئی۔انٹرایکٹو سیشن میں تنوع میں اتحاد، پرامن بقائے باہمی، ترقی اور ترقی سے جڑے پہلوؤں پر ایک صحت مند بحث دیکھنے کو ملی۔ سکول منتظمین و والدین نے فوج کی کوششوں کی تعریف کی ۔