چسانہ ۔سنگلی کوٹ سڑک کا حال بے حال | لوگوں کی آمد ورفت میں خلل ،تار کول بچھانے کا مطالبہ

 

محمد بشارت

ریاسی // ریاسی ضلع کے مہور سب ڈویژن میں تعمیر ہوئی چسانہ ۔سنگلی کوٹ رابطہ سڑک کھڈوں میں تبدیل ہو نے کی وجہ سے عام لوگوں کی جہاں آمدورفت متاثر ہو رہی ہے وہائیں مقامی لوگوں کی زمینیں اور رہائشی مکانات کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

 

مکینوں نے تعمیراتی ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ 2008میں رابطہ سڑک کی تعمیر کا عمل شروع کیاگیا تھا لیکن گزشتہ 15برسوں سے سڑک کو صحیح معنوں میں قابل آمد ورفت بنایا ہی نہیں گیا ۔

 

محمد شفیق نامی ایک مقامی نوجوان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ عوامی مطالبے کو دیکھتے ہوئے رابطہ سڑک کی تعمیر کا عمل شروع کیاگیا تھا لیکن حکام کی نا اہلی و لاپرواہی کی وجہ سے سڑک پر تار کول بچھائی نہیں گئی جس کی وجہ سے اب سڑک کھڈوں میں تبدیل ہو چکی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں کئی مرتبہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی سے بھی رجوع کیاگیا لیکن حکام کی نااہلی کی وجہ سے ان کی مشکلات جوں کی تو ں ہی ہیں ۔مقامی لوگوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑک کی تعمیر اور اس کو مکمل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی جائیں ۔