پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس اقتدار کی بھُوکی مجھ پر انگلی اٹھانے والے اپنے گریباں میں جھانکیں:سجاد لون

اشرف چراغ

 

کپوارہ //جمو ں و کشمیر میں لوگوں کے تباہی کے اصل ذمہ دار پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی اور نیشنل کانفرنس ہے اور اب خصوصی درجہ کی بحالی کی بولی بول کر اقتدار میں آنے کی کوشش کر رہی ہیں لیکن جمو ں و کشمیر کے لوگ اب اچھے اور برے کی تمیز کرنا جانتے ہیں ۔ان باتو ں کا اظہار پیپلز کانفرنس کے چیر مین سجاد غنی لون نے ہندوارہ میں پارٹی کنوشن سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مجھ پر انگلی اٹھانے والی یہ دونو ں پارٹیاں اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں کیونکہ ان کا ماضی داغ دار ہے ۔سجاد غنی لون نے کہا کہ ان دونو ں پارٹیو ں نے اپنے دور اقتدار میں جمو ں و کشمیر کے لوگو ں میں جتنے ظلم ڈھائے ہیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور آج لوگو ں کو گمراہ کر کے خصوصی درجے کی بحالی کی بات کرتے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ ایک سابق وزیر اعلیٰ کی صاحب زادی مجھ پر کیا الزام لگائے گی جس کے باپ خود مرکز میں وزیر داخلہ رہا ہے اور جمو ں و کشمیر کے لوگو ں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے ۔سجاد غنی لون نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اگر 1987میں کانگریس سے مل کر الیکشن میں دھاندلی نہیں کی ہوتی تو آج جمو ں و کشمیر کی یہ حالت نہیں ہوتی ۔انہو ں نے کہا کہ یہاں کے نوجوانو ں کو بندوق اٹھانے پر اسی جماعت نے مجبور کیا اور آج تک ہزارو ں نوجوانو ں کو مر وایا ۔

 

انہوں نے کہا کہ سیفٹی ایکٹ قانو ن لانا بھی اسی پارٹی کی دین ہے اور آج جمو ں و کشمیر کے لوگو ں کو ہمدردی دکھا کر گمراہ کر رہی ہے ۔سجاد لون نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سے بھی نیشنل کانفرنس نے ہی پہلے ہاتھ ملایا اور تب عمر عبد اللہ کو مرکزی وزیر بنایاگیا اور الزام ہم پر لگا رہے ہیں ۔سجاد غنی لون نے کہا کہ یہ دونو ں پارٹیا ں مار دینے والی پارٹیاں ہیں اور پیپلز کانفرنس نے جمو ں و کشمیر کے لوگو ں کی خاطر ہر ہمیشہ مار کھائی ہے اور جیلوں میں بند کر وایا ۔انہو ں نے کہا کہ دفعہ 370اور 35Aان ہی پارٹیو ں کی وجہ سے چھینا گیا اور اب اس کی بحالی کے لئے واویلا کر کے لوگو ں کو گمراہ کرتے ہیں لیکن جمو ں و کشمیر کے لوگ اب ان پارٹیو ں کی چالو ں سے خبر دار ہوئے ہیں ۔