پینے کے پانی کی قلت  | آری گام ترال کی آبادی پریشان

سید اعجاز

ترال// آری گام ترال میں پینے کے پانی کی قلت کے پیش نظر لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ گائوں میں وسیع آبادی کیلئے جل شکتی محکمہ نے2پبلک پوسٹ لگائے ہیں جو وسیع کے لئے کافی نہیںہیں۔لوگوں نے بتایاکہ سرکار نے ایک سکیم کیلئے ساڑے تین کروڑ روپے واگزار کئے ہیں تاہم ابتدائی کام کے بعد سکیم پرکام ہی بند کر دیا گیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ گائوں میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے باعث انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ جس سپلائی لائن سے انہیں پانی فراہم کیا جاتاہے وہ قریب60سال پہلے نصب کی گئی ہے اور انتہائی زنگ آلودہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مضر صحت پانی کی سپلائی سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں۔لوگوں نے بتایا کہ محکمہ نے گائوں میں دو پبلک پوسٹ لگائے ہیں جو وسیع آبادی کے لئے نا کافی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرکار نے بستی کے لئے ایک اسکیم شریف آباد ترال کے نزدیک تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے لئے سرکارنے قریب3.5کروڑ کی رقم بھی واگزار کی ہے بلکہ ٹھیکیدار نے کام بھی شروع کیا جسے گراونڈ واٹر شعبہ بنا رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ اور ٹھیکہ دار کی رسہ کشی کے باعث آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگوں نے بتایا کہ سرکاری اسکیموں کو زمینی سطح پرجان بوجھ کرناکام بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے ایل جی انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔