پٹوار خانہ پونچھ میں قومی پرچم لہرایا گیا

حسین محتشم
پونچھ//آزادی کا امرت مہااتسو کے موقعہ پر ہر گھر ترنگا مہم کے تحت پنچایت سطح، بلاک سطح، تحصیل سطح پر عوام کے گھروں پر ترنگا لہرایا جارہا ہے اور عوام شعور بیداری کئے جانے کی غرض سے بائیک ریلیاں اور دیگر پروگرام منعقد کر کے ہر گھر ترنگا لہرانے کا پیغام دیا جارہا ہے۔اس مہم کے دوران اسکولوں اور تمام دفاتر میں بھی ترنگا لہرایا جارہا ہے اسی سلسلہ کو جاری رکھتے پٹوار خانہ صدر مقام پونچھ میں بھی ترنگا لہرایا گیا۔ اس موقعہ پر آل جموں و کشمیر پٹوار ایسوسی ایشن کے تحصیل صدر شوکت قاضی نے پٹواری شہر خاص جیوتی رام و دیگر پٹواریان اور معزز مقامی عوام کے ہمراہ ترنگا لہرایا اور عوام کو بھی یہ پیغام دیا کہ وہ اس یوم آزادی کے موقعہ پر اپنے اپنے علاقعہ جات میں اپنے گھروں پر اور اپنے عزیز و اقارب کے گھروں پر اس ترنگا کو لہرائیں کیونکہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ ہر کسی کو قومی ترنگا لہرانے کا اختیار حاصل ہوا ہے جس میں عوام ہندوستان بڑی خوشی سے اس کا استقبال کرتے ہوئے اس مہم کے تحت ریلیاں نکال کر خود بھی ترنگا لہرا رہے ہیں اور دوسروں کو بھی یہ شعور بیدار کررہے ہیں کہ وہ اپنے گھروں میں ترنگا لہرائیں انکا کہنا تھا کہ یہ ہندوستان کی عوام کے لئے قابل فخرکی بات ہے جس کے لئے وہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ جنہوں ہندوستان کی عوام کو یہ سنہرا موقعہ فراہم کیا۔