پوگلی بزم ادب کی طرف سے اکھڑال میں مشاعرہ اور ثقافتی تقریب | پہاڑی اور علاقائی زبانوں کو اپنا مقام اور ریاستی زبان کا درجہ دینے کا مطالبہ

محمد تسکین
بانہال//اتوار کے روز تحصیل ہیڈکوارٹر اکڑال ضلع رام بن میں پوگلی بزم ادب نے پیر پنچال ادبی فورم کے اشتراق سے ایک مشاعرہ ، ثقافتی اور ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ اس پروگرام میں ضلع رام بن کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے ادب نوازوں اور عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس ادبی نشست میں پوگلی زبان کے کہنہ مشق شعراء، ادیبوں اور سخنوروں نے اپنے شیرین کلام اور پوگلی زبان کے ہردلعزیز گلوکاروں نے اپنی آواز میں پوگلی گانے پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس کے علاہ تھالی ڈانس بھی پیش کیا گیا۔ اس ادبی اور ثقافتی پروگرام میں پوگلی سمیت وادی چناب اور پیر پنجال خطے میں بولی جانے والی پوگلی زبان کے علاوہ دیگر پہاڑی زبانوں کے فروع کیلئے جدو جہد کرنے والی پہاڑی کور کمیٹی کے عہدیداران بھی شامل تھے ۔ اس موقع پر پیر پنجال ادبی فورم بانہال کی طرف سے پوگلی بزم ادب کو سالانہ مرغوب ادبی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ اس ادبی پروگرام میں پہاڑی کور کمیٹی کے ریاستی صدر صداقت ملک ، صدر پیر پنچال ادبی فورم بانہال زاھد بانہالی ، سیکرٹری پیر پنچال ادبی فورم بانہال مزمل یزدانی، مشہور کشمیری شاعر ایوب شبیر اور طارق مرغوب بانہالی بحثیت مہمانان شامل تھے ۔اسکے علاوہ پوگلی بزم وادب صدر عبدالطیف بلبل ، چیئرمین منظور کٹوچ ، جنرل سیکرٹری اشرف کٹوچ ، میڈیا سیکرٹری ارشد جہانگیر کٹوچ اور پوگلی زبان کے بہت سے شعرا حضرات نے شرکت کی اور انہیں پیر پنچال ادبی فورم کی طرف سے شال پوشی کے ساتھ ساتھ مومنٹو پیش کیا گیا ۔ اس کے علاوہ بلبل عبدالخالق محمد اشرف کٹوچ کو بھی اسناد سے نوازا گیا۔ پوگلی بزم ادب کی طرف سے ایس ڈی ایم رامسو وقار گیری کو گلدستہ پیش کیا گیا ۔غلام عباس نائک اور صداقت ملک کو بھی شال پوشی کی گئی۔ اس کے علاوہ بہت سے معززین اور شعراء حضرات نے شرکت کی جن میں محمد رفیق گنائی ، غلام رسول شاہین ، شفیق احمد رونیال ، جوگیش سنگھ ٹھاکور ، سوہن سنگھ بالی ، خالد احمد رونیال ساغر ، آصف رشیدں، آزاد مشتاق پڈھار ، محمد یوسف راہی ، غلام عباس مسرور ، اعجاز احمد گنائی ، مسرور نوید انجم ، مظفر احمد کٹوچ، عبدالخالق گنائی ، ایڈوکیٹ اے آر مشتاق ، دلباغ سنگھ ، ریاض احمد میر ، فرید احمد ، شبیر احمد بالی، زونل ایجوکیشن آفیسر رتن سنگھ ، بلال احمد ، شاہد پرویز کے علاوہ سینکڑوں مندوبین اور نوجوانوں نے شرکت کی ۔ پیر پنچال ادبی فورم نے پوگلی بزم وادب کو مرغوب ایوارڈ سے نوازا ۔ پوگلی بزم و ادب کے چیرمین منظور احمد کٹوچ نے ایس ڈی ایم رامسو وقار احمد گیری سے مانگ کی کہ وہ پوگلی کلچرل ہیریٹیج سنٹر اور رامبن میں کلچرل اکاڈمی کا دفتر کھولنے کیلئے ان کی یہ مانگ یاستی انتظامیہ کو روانہ کریں۔