پونچھ کی وارڈ نمبر 10میں چوری کی واردات  | چووں نے نقدی و سامان پر ہاتھ صاف کرلیا

حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے صدر مقام پر وارڈ نمبر 10 میں غیر مقامی افراد جو کہ پونچھ میں کام کرتے ہیں اور وارڈ نمبر 10 میں کرائے کے کمرے میں رہ رہے ہیں ،کے کمرے سے نقدی اور سامان چوری ہوگیا۔متاثرین میں سے ایک جنہوں اپنا نام وشنو بتایا نے کا کہا وہ جموں میں رہتے ہیں اور گھر گئے ہوئے تھے جب واپس آئے تو دیکھا کہ ان کے کمروں کا تالا ٹوٹا ہوا ہے اور اندر ساز و سامان بکھرا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے فوری محلے والوں کو بلایا جس کے بعد وہاں پر پولیس نے پہنچی اور کارروائی شروع کی گئی۔متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ساڑھے بارہ ہزار اور دیگر سامان چوری ہوا اور اس کے ساتھی کا بھی نقدی اور سامان چوری ہوگیا۔انہوں نے پولیس سے کاروائی کرکے ان کی چوری کا سامان اور نقدی برآمد کرنے کا مطالبہ کیا۔