پونچھ میں جن ابھیان کے دوران پروگرام منعقد

حسین محتشم

پونچھ// مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ   پروگرام کے دوران جن ابھیان کے تحت پونچھ میں لوگوں کو ان کی دہلیز پر مختلف محکموں کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔اس دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد تنویر نے جوائنٹ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر اور سی ای او ایم سی پونچھ وریندرپال سنگھ اے ڈی ڈی سی کے ہمراہ ڈاک بنگلو پونچھ میں لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یوٹی انتظامیہ نے B2V4 اور مائی ٹاؤن مائی پرائیڈ 1.0 سے عوام کی جانب سے پرجوش ردعمل ملنے کے بعدMTMP کا دوسرا ایڈیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروگرام کے آغاز سے پہلے جن ابھیان کا آغاز کیا گیا ہے جو پونچھ میں پوری رفتار پکڑ رہا ہے۔ اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر ضلع میں مختلف سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے کہ مختلف سرکاری اسکیموں اور پروگراموں کے فوائد شہری علاقوں میں آخری مستفید افراد تک پہنچیں۔ ان سرگرمیوں کے تسلسل میں میونسپل اتھارٹی پونچھ نے سی ای او میونسپلٹی پونچھ کی مجموعی نگرانی میں صفائی مہم چلائی۔ تقریب کے دوران عوام کو صفائی ستھرائی کے فوائد اور اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور انہیں اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کی ترغیب دی گئی۔