پونچھ میں بارودی سرنگ دھماکہ, 25سالہ چرواہا شدید زخمی

 نیوز ڈیسک

پونچھ // پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 25 سالہ چرواہا شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ پونچھ میں حد متارکہ حکام کے مطابق چار بجے کے قریب واقعہ اس وقت پیش آیا جب محلہ ساکی والا قصبہ کا نوجوان محمد جاوید ولد محمد شریف گجر اپنے آبائی گاؤں کے قریب کنٹرول لائن کے ساتھ باڑ کے آگے جنگل کے علاقے میں اپنی بکریاں چرا رہا تھا ۔زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ دھماکے میں زخمی ہونے کے فوراً بعد جاوید کو علاج و معالجہ کیلئے ہسپتال لے جایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی نسبت کیس درج کرلیا گیا ہے۔