پولینڈ میں یوکرینی مہاجرین کی تعداد ایک کروڑسے متجاوز

وارسا//یوکرین سے پولینڈ جانے والے مہاجرین کی تعداد ایک کروڑ 5لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔پولینڈ بارڈر سکیورٹی کے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان کے مطابق روس یوکرین جنگ کے آغاز یعنی 24فروری 2022سے یوکرین سے پولینڈ کی طرف بہت بڑی تعداد میں ہجرت جاری ہے،صرف 20مارچ 2023 کویوکرین سے پولینڈ میں داخل ہونے والے مہاجرین کی تعداد 23ہزار 900افراد ہے،جنگ کے آغاز سے اب تک ملک میں داخل ہونے والے مہاجرین کی کل تعداد ایک کروڑ 5لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔واضح رہے کہ روس یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک ملک کو ترک کرنے والے یوکرینی باشندوں کی تعداد 8کروڑ 6لاکھ ہے،پولینڈ میں کروائے گئے سروے کے مطابق ملکی آبادی کے 81فیصد کی رائے میں روس یوکرین جنگ کی وجہ سے پولینڈ آنے والے مہاجرین کی مدد کرنی چاہیے۔ادھریورپی یونین کے ممالک نے یوکرین کے لیے مشترکہ طور پر گولہ بارود خریدنے کے لیے دو بلین یورو کے منصوبے پر اتفاق کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے وزرائے دفاع اور خارجہ نے برسلز میں ہونے والے اجلاس کے دوران یوکرین کو اگلے 12مہینوں میں 10لاکھ آرٹلری شیلز فراہم کرنے کے اقدام کی حمایت کی ہے۔