پولیس کے جدید کاری منصوبے محکمہ داخلہ نے 6رکنی کمیٹی کے قیام کو جھنڈی دکھائی

بلال فرقانی

سرینگر// جموں کشمیر حکومت نے پولیس کی جدید کاری منصوبے کیلئے محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی سربراہی میں6رکنی کمیٹی کے قیام کو ری جھنڈی دکھائی ہے۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام خطوں میں مرکزی معاونت والی اسکیم کے تحت جموں کشمیر پولیس کی جدید کاری منصوبے پر تبا دلہ خیال کرنے کیلئے یو ٹی سطح کی با اختیار کمیٹی کو تشکیل دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کو مابعد منظوری کیلئے مرکزی وزیر داخلہ کو پیش کیا جاے گا۔آرڈر کے مطابق اس کی کمان فائنانشل کمشنر(ایڈیشنل چیف سیکریٹری) داخلہ کو سونپی گئی جبکہ کمیٹی میں محکمہ خزانہ کے انتظامی سیکریٹری کے علاوہ جموں کشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل، کرائم برانچ کے سپیشل ڈائریکٹر جنرل، ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس ہید کواٹر اور محکمہ منصوبہ بندی،ترقی و نظارت کے انتظامی سیکریٹری ممبر ہونگے۔اس دوران محکمہ داخلہ نے چیف پراسکیوٹنگ افسر راجیش گل کو انٹی کورپشن کورٹ میں سپیشل پبلک پراسکیوٹر تعینات کیا۔ محکمہ داخلہ کے فائیانشل کمشنر( ایڈیشنل چیف سیکریٹری) راج کمار گویل کی جانب سے جمعرات کو جاری حکم نامہ میں کہا گیا کہ چیف پراسکیوٹنگ افسر راجیش گل کو ا پنی ذمہ داریوں کے علاوانٹی کورپشن عدالت ڈوڈہ میں سپیشل پبلک پراسکیوٹر اور فاسٹ ٹریک عدالت ڈوڈہ کیلئے اٰڈیشنل پبلک پراسکیوٹر کی ذمہ داری سونپی گئی۔