پولیس نے والی بال ٹورنامنٹ منعقد کیا جاوید اقبال

 

مینڈھر //جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے مینڈھر سب ڈویژن میں نوجوانوں کیلئے والی بال ٹورنامنٹ کااہتمام کیا جس میں مختلف علاقوں کی کل 5ٹیموں نے شرکت کی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ مینڈھر اور سلواہ کی ٹیموں کے مابین گور نمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول مینڈھر میں کھیلا گیا ۔ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایس ایس پی پونچھ بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے جبکہ ان کے ساتھ ساتھ ایس ڈی پی او مینڈھر و دیگر آفیسران کے علاوہ بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئر مین منکوٹ چوہدری امان اللہ ،پی ڈی پی لیڈر مصطفیٰ صابرچوہدری ،پونسپل گرلز ہائرسکینڈری سکول مینڈھر ذوالفقار شاہ نقوی بھی موجو تھے ۔فائنل میچ میں مینڈھر کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر کے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ۔اس دوران ایس ایس پی پونچھ نے جیت حاصل کرنے والی ٹیم میں ٹرافی اور 15ہزارروپے کی نقدی جبکہ رنر آپ رہنے والی ٹیم کو 10ہزارروپے اور ٹرافی فراہم کی ۔اسی طرح ٹورنامنٹ کے منتظمین کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ۔ایس ایس پی پونچھ نے کہاکہ مذکورہ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کااصل مقصد نوجوانون کو سماجی برائیوں سے باہر نکال کر کھیلوں کی جانب راغب کرنا تھا تاکہ وہ مذکورہ شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں ۔اس کے ساتھ ساتھ موصوف نے سلواہ سکول کے لئے کمپیوٹراور بچوں کیلئے کتابیں بھی تقسیم کیں ۔ایس ایس پی پونچھ کو اس دوران متعدد معززین نے مل کر اپنی مشکلات کے سلسلہ میں بھی جانکاری فراہم کی جبکہ آفیسر موصوف نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ان کے مسائل کے سلسلہ میں متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا ۔