پولیس نے نوشہرہ میں والی بال میچ کروائے

رمیش کیسر
نوشہرہ //سب ڈویژن نوشہرہ میں جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت والی بال میچز کروائے گئے ۔جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نوشہرہ کے ایس پی محمد رفیع گری کی نگرانی میں ضلع پولیس راجوری کی جانب سے شہری ایکشن پروگرام کے تحت مختلف مقامات پر والی بال میچز کا انعقاد کیا گیاجس کا مقصد نوجوانوں کو جسمانی طور پر تندرست رکھنا اور نشہ سے دور رکھنا ہے۔ بھیوانی گاؤں،بیری پتن اوردیگر مقاما ت پرسیول ایکشن پروگرام کے تحت پیر کو ایس پی نوشہرہ محمد رفیع گری کی نگرانی میں والی بال میچ کا انعقاد کیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ نوجوانوں کو نشہ سے دور رکھنے کیلئے ضلع بھر میں مذکورہ نوعیت کی سرگرمیوں کا اہتمام کیاجارہا ہے ۔پولیس آفیسران نے نوجوانوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ منشیات کے بجائے کھیلوں کی جانب دھیاں دین تاکہ سماجی برائیوں کو ختم کرنے میں مدد مل سکے ۔