پلوامہ میں محکمہ صحت وتعلیم میں خالی اسامیوں کوپُرکرنے پرزور رکن پارلیمان حسنین مسعودی نے ضلع کے ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا

پلوامہ//رکن پارلیمان (ر)جسٹس حسنین مسعودی نے پلوامہ میں ضلع دشامیٹنگ کی صدارت کی اورمختلف محکموں کے ترقیاتی وبہبودی پروگراموں وپروجیکٹوں کاجائزہ لیا۔میٹنگ کے دروان ڈپٹی کمشنر نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں اور بہبودی منصوبوں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے مختلف اسکیموں خصوصاًامرت سروور ، کے تحت حصولیابیوں اورصحت عامہ،تعلیم،کھیل کود کے شعبوں میں ڈھانچے کی تعمیرکواُجاگرکیا۔ حسنین مسعودی نے ضلع کے ہربلاک میں تفریحی سہولیات بہم رکھنے کی تلقین کی تاکہ نوجوان کھیل کوداوردیگرکیریئرسے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لیں سکے اورمنشیات اوردیگربری عادتوں سے دوررہیں۔رکن پارلیمان نے منریگا،پی ایم اے وائی،این آرایل ایم،این ایچ ایم ،آیوسمان بھارت،جے کے صحت اسکیم،جے ایس وائی،جے ایس ایس کے،پی ایم جی ایس وائی،وغیرہ اسکیموں کابھی جائزہ لیا۔موصوف محکموں کے کام کاج کابھی الگ الگ تفصیلی جائزہ لیا۔ممبرپارلیمنٹ نے ان اسکیموں کے تحت محکمانہ پیش رفت کودیکھتے ہوئے بہتر کارکردگی کامظاہرہ کرنے پرزوردیا۔انہوں نے گوڑاکرکٹ اورگندگی کوموقعہ پرہی الگ الگ کرنے کی تلقین کی تاکہ کوڑاکچرے کو سائنسی بنیادوں پرٹھکانے لگاکرصاف پینے کے پانی ،تمام گھروں کو نل سے پانی کویقینی بنایاجائے۔انہوں نے محکمہ صحت اور تعلیم میں خالی اسامیوں کے بارے میں بھی دریافت کیا اوراعلیٰ حکام سے ان اسامیوں کوپوراکرنے کیلئے اقدام کرنے کی ضرورت اُجاگرکی۔