’پلاسٹک فری فارسٹ ‘پر بیداری مہم چلائی گئی

رمیش کیسر

نوشہرہ // راجوری ضلع کے نوشہرہ سب ڈویژن میں شعبہ جنگلات کی جانب سے ’پلاسٹک فری فارسٹ ‘ کے عنوان سے ایک بیداری ریلی کا اہتمام کیا جس میں عام لوگوں کیساتھ ساتھ محکمہ جنگلات کے ملازمین و آفیسران نے بھی شرکت کی ۔محکمہ کے آفیسران نے بتایا کہ اس مہم کو چلانے کا اصل مقصد عوام کو پلاسٹک کے مضر اثرات کے سلسلہ میں بیدار کرنا تھا ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ بیداری ریلی لمبیڑی علاقہ کے جنگلا ت میں سڑک کنارے پلاسٹک جمع کر کے چلائی گئی تاہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سلسلہ میں بیدار کیا جاسکے ۔محکمہ کے آفیسران نے لوگوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ جنگلات کے تحفظ کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔