پرگتی میدان نئی دہلی میں کل ہندبین الاقوامی تجارتی میلہ چیف سیکریٹری نے یوم جموں کشمیرتقریب کاافتتاح کیا

نئی دہلی//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے یہاں پرگتی میدان میں 41 ویں انڈیا بین الاقوامی تجارتی میلے میں جموں و کشمیر کے دن کو منانے کیلئے تقریب کا آغازکیا ۔تقریب کا انعقاد یو ٹی کے ثقافتی پروگرام کے ذریعے کیا گیا ۔ڈاکٹر مہتا جو اس موقع پر مہمان خصوصی تھے اور دیگر افسران کو جے کے پویلین کا تفصیلی دورہ کرایا گیا جہاں نمائش کیلئے مختلف اسٹال لگائے گئے تھے ۔ میلے میں آئے لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر مہتا نے ان پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر کا دورہ کریں کیونکہ اس خطے میں مرکز کے زیر انتظام علاقے کی لمبائی اور چوڑائی میں متعدد قدرتی مقامات موجود ہیں ۔میلہ 14 نومبر کوشروع ہوا اور 27 نومبر کو اختتام پذیر ہو گا ۔ ُنیا بھر سے لوگوں نے جموں و کشمیر کے پویلین کا دورہ کیا جہاں کاریگروں کے ذریعہ دکھائے گئے نوادرات کو نمائش میں رکھا گیا ۔ محکمہ دستکاری اور ہینڈ لوم کشمیر نے موجودہ تجارتی میلے میں جی آئی سے تصدیق شدہ مصنوعات پر خصوصی توجہ مرکوز کی تھی اس کے علاوہ اس تقریب میں اسکول آف ڈیزائن کشمیر کے ماسٹر دستکاروں کے ذریعے دستکاری کا براہ راست مظاہرہ بھی کیا گیا ۔