پراسرار آتشزدگی سے رہائشی مکان خاکستر

سمت بھارگو
راجوری//راجوری ضلع کی خواص تحصیل کے گنڈی گاؤں میں آگ لگنے کے واقعہ میں ایک مقامی شخص کارہائشی مکان تباہ ہو گیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ رہائشی مکان میں اچانک آگ نمودار ہو گئی جس کے بعد پرتیم سنگھ ولد سیتا رام نامی شخص کا رہائشی مکان مکمل طورپر تباہ ہو گیا ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ معاملہ کی اطلاع ملنے کیساتھ ہی مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکے اور مذکورہ مکان جل کر راکھ میں تبدیل ہو گیا ۔عہدیداروں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب علاقے میں پراسرار طور پر آگ لگنے کے ایک واقعے میں اس غریب آدمی کا گھر راکھ ہو گیا۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں گھر میں پڑی ہوئی تمام گھریلو اشیاء کو بھی تباہ ہو کررہ گئی ہیں ۔دوسری جانب اہل خانہ نے آگ کی واردات مشکوک ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔