پاکستان کا عدم استحکام ہندوستان کے مفاد میں نہیں:روسی سفیر

نئی دہلی//یو این آئی//پاکستان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے درمیان ہندوستان میں روس کے سفیر ڈینس الیپوف نے آج یہ کہہ کر تنازعہ کھڑا کردیا کہ کمزور اور غیر مستحکم پاکستان ہندوستان کے مفاد میں نہیں ہوسکتا ہے ۔روسی سفیر نے آج یہاں ایک ٹویٹ میں کہا کہ غیر مستحکم پاکستان ہندوستان، افغانستان کے لیے اچھا نہیں ہوگا۔مسٹر الیپوف کے ٹویٹ پر ردعمل آنا شروع ہونے کے بعد، انہوں نے دوسری ٹویٹ میں واضح کیا، “میرا مطلب یہ ہے کہ ایک غیر مستحکم پاکستان جنوبی ایشیائی خطے میں کسی کے مفاد میں نہیں ہے ۔ مضبوط ہند مخالف پاکستان کسی کے مفاد میں نہیں ہو سکتا ہے ، خاص کر ہندوستان کے “۔روسی سفیر کی وضاحتی ٹویٹ سے یہ واضح نہیں ہے کہ روس کس قسم کے پاکستان کو ہندوستان کے مفاد میں سمجھتا ہے اور اپنی دہشت گردی کی پالیسی کے حوالے سے روس کے نقطہ نظر میں کیا تبدیلی آئی ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ روس پاکستان کی صورتحال پر بے فکرمند ہے ۔