ٹی20 عالمی کپ 2023 کا شیڈول جاری ہندوستان کا پہلا میچ پاکستان سے، جانیں پورا پروگرام

نئی دہلی//انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقہ میں آئندہ سال یعنی 2023 میں ہونے والے ٹی20 عالمی کپ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ خواتین ٹی عالمی کا آغاز ٹی20 فرعوری کو میزبان جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان مقابلے سے ہوگا۔ ٹورنا منٹ کا فائنل 26 فروری کو کھیلا جائے گا۔ خطابی مقابلے کے لئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔ 10 ممالک کو دو الگ الگ گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں گروپ-2 میں ہیں۔ اس گروپ میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ بھی ہیں۔ وہیں گروپ اے میں پانچ بار کی چمپئن ٹیم آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور بنگلہ دیش ہیں۔ بنگلہ دیش اور آئر لینڈ کی ٹیموں نے کوالیفائر کے ذریعہ ٹی20 عالمی کپ کا ٹکٹ کٹایا ہے۔ ہندوستان کا دوسرا مقابلہ 15 فروری کو کیپ ٹاون میں ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم 18 فروری کو انگلینڈ سے اپنا تیسرا مقابلہ کھیلے گی۔ 20 فروری کو آئرلینڈ سے اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گی۔ خواتین ٹی20 عالمی کپ کا پہلیا سیمی فائنل 23 فروری کو کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا۔ وہیں، دوسرا سیمی فائنل 24 فروری کو کیپ ٹاون میں ہی کھیلا جائے گا۔ دونوں سیمی فائنل میچ کے لئے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔ ہندوستان کا دوسرا مقابلہ 15 فروری کو کیپ ٹاون میں ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم 18 فروری کو انگلینڈ سے اپنا تیسرا مقابلہ کھیلے گی۔ 20 فروری کو آئرلینڈ سے اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گی۔ خواتین ٹی20 عالمی کپ کا پہلا سیمی فائنل 23 فروری کو کیپ ٹاون میں کھیلا جائے گا۔ وہیں، دوسرا سیمی فائنل 24 فروری کو کیپ ٹاون میں ہی کھیلا جائے گا۔ دونوں سیمی فائنل میچ کے لئے ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔ خواتین ٹی20 عالمی کپ کا گروپ اسٹیج 10 فروری سے شروع ہوکر 21 فروری تک چلے گا۔ گروپ اسٹیج میں ہر ٹیم باقی چار ٹیموں سے ایک بار مد مقابل ہوگی۔ ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی اور پھر اس میں سے دو ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔ گزشتہ ٹی20 عالمی کپ آسٹریلیا نے جیتا تھا۔ اس نے 8 مارچ، 2020 کو میلبورن میں ہوئے فائنل میں ہندوستان کو 85 رنوں سے شکست دی تھی۔ خطابی مقابلے میں آسٹریلیا نے 4 وکٹ کے نقصان پر 184 رن بنائے تھے۔ اس کے جواب میں ہندوستانی ٹیم 19.1 اوور میں 99 رن پر آوٹ ہوگئی تھی۔