ٹوت کشتواڑ شاہراہ پر پر حادثہ  | ایمبولینس گاڑی چناب میں بہہ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا 

اشتیاق ملک

 

ڈوڈہ //بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر گنپت پل کے نزدیک ایک ایمبولینس حادثہ کا شکار ہو کر دریائے چناب میں بہہ گئی تاہم اس دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز ساڑھے دس بجے کے قریب ایک ایمبولینس زیر نمبری JK02PW-7316 جوکہ جموں سے پاڈر کشتواڑ کی طرف آرہی تھی اور ڈرائیور نے کام کرنے کی غرض سے ورکشاپ کے سامنے کھڑا کیا اور خود گاڑی سے باہر نکل آیا. اس دوران اچانک گاڑی وہاں سے کھسک گئی اور دریائے چناب میں بہہ گئی۔اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ، پولیس و ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایمبولینس کی تلاش شروع کی تاہم آخری اطلاع ملنے تک کوئی سراغ نہیں ملا۔ادھر پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔