ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ریاسی میں کارروائی ۔4.23 لاکھ روپے کا جرمانہ، 4 گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئیں

 محمد بشارت

 

ریاسی //ریاسی ضلع میں ٹریفک قوانین کی بڑھتی ہوئی خلا ف ورزی پر اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر ریاسی نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 4لاکھ سے زائد کا جرمانہ کرنے کیساتھ ساتھ 4گاڑیاں ضبط بھی کر لی۔اے آر ٹی او ریاسی اور ان کی ٹیم نے کٹرہ جموں روڈ پر موری کے مقام پر ناکا لگایاجس کے دوران ٹریفک قوانین بالخصوص بغیر ہیلمٹ ،ڈرائیور نگ لائسنس کیساتھ ساتھ دیگر کاغذات کا باریک بینی سے معائینہ کیا ۔اس کارروائی کے دوران 115گاڑیوں کا معائینہ کیاگیا جس کے دوران 62گاڑیوں کے خلاف مختلف خلاف ورزیوں کے سلسلہ میں کارروائی عمل میں لائی گئی ۔اس دوران بڑی مقدار میں جرمانہ وصول کیاگیا جبکہ چالان بھی کئے گئے ۔اس دوران یاتریوں سے وصول کئے جانے والے کرائے کے سلسلہ میں بھی تحقیقات کی گئی جبکہ ٹرانسپورٹروںکو ٹریفک قوانین کے بارے میں بیدار بھی کیاگیا۔