ٹاٹا سومو کے نیچے آکر ڈرائیور لقمہ اجل

محمد تسکین

بانہال//جمعہ کی صبح قریب دس بجے ضلع رام بن میں اکڑال آلنباس رابط سڑک پر پیش آئے سڑک کے ایک دلخراش حادثے میں ایک سومو ڈرائیور کی موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہلوک ڈرائیور48 سالہ مبارک احمد وانی ولد عبدالرشید وانی ساکن آلنباس تحصیل اکڑال پوگل پرستان اسوقت اپنی ہی ٹاٹا سومو کے نیچے آکر لقمہ اجل بنا، جب یہ گاڑی وہاں جمی برف پر پھسلن کیوجہ سے لڑھک گئی اور ڈرائیور اسکے نیچے آگیا۔ لوگ جائے حادثہ کیطرف دوڑ پڑے لیکن تب تک ٹاٹا سومو کے نیچے دبے مبارک علی کی موت واقع ہوچکی تھی۔ مہلوک کو دوپہر بعد اپنے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔