ٹاؤن ریجمنٹ راجوری کے کرنل والیہ نے انسانیت کی مثال قائم کی ضرورتمند مریضوں کیلئے خون مہیا کرنے کا فعال پلیٹ فارم بن کر لوگوںکا دل جیت لیا

سمت بھارگو
راجوری//ایک ایسے وقت میں جب راجوری ضلع کے علاقوں میں خون کا عطیہ ابھی بھی پسندیدہ انتخاب نہیں ہے جہاں زیادہ تر لوگ خون کے عطیہ سے دور رہتے ہیں، فوج کے ایس آف سپیڈس ڈویژں کی راجوری ٹاؤن رجمنٹ راجوری میں خون کے عطیہ کا ایک نیا رجحان قائم کر رہی ہے۔راجوری ٹاؤن رجمنٹ 71 نمبر کی ایک فیلڈ رجمنٹ ہے اور اس کی سربراہی کرنل وشیک والیہ کررہے ہیں اور یہ ایس آف اسپیڈس آرٹلری بریگیڈ کے تحت آتی ہے ۔بٹالین کو دیگر ذمہ داریوں کے علاقہ راجوری شہر کی سیکورٹی کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے اور یہ فوج، سول سوسائٹی اور سول انتظامیہ کے درمیان رابطے کا اہم مقام بھی ہے۔مذکورہ آرمی بٹالین نے خون کے عطیات پر فوری ردعمل سے انسانیت کی ایک مثال قائم کی ہے جس کے پیچھے کرنل وشیک والیہ کا چہرہ ہے جو لوگوں کے دل جیت رہے ہیں ۔راجوری کے ایک خون عطیہ کرنے والے کارکن عارف قریشی نے کہا کہ کرنل وشیک والیہ جیسے لوگ لاکھوں میں سے ایک ہیں جو خون کاعطیہ کے بہترین طریقے سے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرنل والیہ ہمیشہ خون کے عطیہ کے لئے ضرورت مند لوگوں کی تکلیف دہ کالوں کا جواب دیتے ہیں اور ان کے سپاہی ہمیشہ ضرورت مند خاندانوں کیلئے خون کا عطیہ دینے کے لئے تیار رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ’’مجھے ایک لمحہ بھی یاد نہیں ہے جب کرنل والیہ نے ضرورتمندوںکی کال کا جواب نہیں دیاہواور وہ ہمیشہ ضرورت مند مریضوں کے لئے خون کے عطیہ کی ضرورت کو پورا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم معاشرے کے ہر شہری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کرنل والیہ کے نقش قدم پر چلیں اور معاشرے میں خون کے عطیہ کا سفیر بنیں جو کہ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے ضروری ہے۔راجوری کے دیگرسیول بلڈ ڈونرز نے کہا کہ کرنل والیہ اور ان کی ٹیم کا ضرورت مند اور غریب مریضوں کے تئیں خدما ت انتہائی اہم ہیں ۔ہفتہ کے روز بھی آفیسر موصوف کی کوششوں کی وجہ سے گور نمنٹ میڈیکل کالج میں زیر علاج ایک مری کیلئے 2یونٹ خون عطیہ کیا گیا ۔راجوری سیول سوسائٹی کے رکن محمد سلیم وانی نے آفیسر موصوف کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ ضرورتمندوں کی مدد کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں ۔