وی آئی ٹی یونیورسٹی کادوسرا سالانہ کنووکیشن

نئی دہلی//آندھرا پردیش کی یونیورسٹی نے2022 کی کلاس کے فارغ التحصیل طلباء کے لییکل دوسرا سالانہ کانووکیشن کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ کانووکیشن کی تقریب میں وزارت دفاع کے سائنسی مشیرڈاکٹر جی ستیش ریڈی،نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ فارغ التحصیل طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے، ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے اس خیال کے بارے میں بتایا کہ نوجوانوں کو بڑے خواب کیسے دیکھنے چاہئیں۔ اس تناظر میں انہوں نے کہا کہ طلباء کو زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے بڑا سوچنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ مستقبل کی ٹیکنالوجی میں کام کریں تاکہ ہندوستان کو تکنیکی طور پر خود کفیل بنایا جا سکے۔