ویٹنگ لسٹ کے عازمین کی ٹیکہ کاری12 جون کو کل روانہ ہونے والے عازمین کو صبح9بجے آنے کی ہدایت

سری نگر//ویٹنگ لسٹ GWL 1084 سے GWL 1543 کے تحت منتخب ہوئے عازمین حج کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کی ویکسینیشن 12 جون 2023 کو یو پی ایچ سی بٹہ مالو نزدیک زیارت شریف میں شیڈول کے مطابق کی جائے گی۔جی ڈبلیو ایل 1084 سے جی ڈبلیو ایل 1243 تک ویٹنگ لسٹ والے عازمین حج کو مذکورہ مقام پر دی گئی تاریخ کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ٹیکہ لگوانے کے لیے کہاگیاہے۔اسی طرح GWL 1244 سے GWL 1394 تک کے عازمین حج کو بھی اسی تاریخ اور ایک ہی جگہ پر دوپہر 12 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ٹیکہ لگایا جائے گا۔اس کے علاوہ جی ڈبلیو ایل 1395 سے جی ڈبلیو ایل 1543 تک کے عازمین حج کو بھی 12 جون کو دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک اسی مقام پر ویکسین لگائی جائے گی۔ادھرجموں وکشمیر اورلداخ سے تعلق رکھنے والے عازمین کی سعودی عرب روانگی کاسلسلہ جاری ہے ،اور جمعہ کے روز2خصوصی پروازوںمیں کل628عازمین سری نگربین الااقوامی ہوائی اڈے سے جدہ شریف روانہ ہوگئے،اوریوں 3دنوںمیں کل1875سے زیادہ عازمین سری نگرسے جدہ شریف تشریف لے گئے جبکہ ّآج یعنی سنیچر کو 628عازمین 2خصوصی پروازوںمیں سری نگربین الااقوامی ہوائی اڈے سے جدہ شریف روانہ ہونگے ۔ جموں وکشمیر حج کمیٹی نے 11جون اتوار کو سفر محمود پرروانہ ہونے والے 634عازمین کوضروری اطلاع دی کہ وہ اتوار کوصبح 11بجے تک حج ہائوس بمنہ سری نگر تشریف لائیں ،اوراسی دن دوسرے قافلے میں روانہ ہونے والے314عازمین،اتوار کوہی دن کے ساڑھے12بجے تک حج ہائوس بمنہ پہنچیں ۔کمیٹی نے اطلاع دی کہ 11جون کو پہلی پرواز نمبرSG-5711میں کل 320عازمین سری نگر بین الااقوامی ہوائی اڈے سے جدہ شریف روانہ ہونگے ،اوران سبھی320عازمین کیلئے حج ہائوس بمنہ سری نگر پہنچنے کارپورٹنگ وقت صبح9بجے مقرر کیاگیا ہے ،تاکہ یہاں سبھی عازمین کی لوازمات کو جلد سے جلد مکمل کرکے اُن کو خصوصی بسوںمیں یہاں سے سری نگرائرپورٹ روانہ کیا جائے ۔ کمیٹی نے مزید کہاکہ 11جون کو دوسری پرواز نمبرSG-5811میں کل314عازمین سری نگربین الااقوامی ہوائی اڈے سے جدہ شریف روانہ ہونگے اوران سبھی عازمین کو مطلع کیاجاتاہے کہ وہ اتوار کودن کے ساڑھے12بجے تک حج ہائوس بمنہ سری نگرتشریف لائیں ۔(مشمولات سی این آئی)