ویلگام رامحال میں 3روزہ انٹر ولیج کراس کنٹری چمپئن شپ شروع

اشرف چراغ
کپوارہ//ویلگام رامحال میں انٹر ولیج کراس کنٹری چمپئن شب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلاب نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کامیاب شرکاء کو اعزاز سے نوازا گیا ۔فوج ہمیشہ نوجوانو ں کی اچھی رہنمائی کرنے کے لئے کو شاں ہے اور انہیں مختلف کھیلو ںکی سر گرمیوں میں تربیت دینے میں پیش پیش رہے ہیں ۔اس حوالہ سے کھیلو ں سے آشنا کرانے کی کوششوں کے تسلسل میں ویلگام رامحال ،کپوارہ ،ماگام ،تارت پورہ اور زچلڈارہ میں نوجوانو ں کے لئے ایک انٹر ولیج کراس کنٹری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا اور یہ سلسلہ3 روز تک جاری رہے گا ۔طلباء اور طالبات کودو مختلف زمرو ں میں رکھا گیا ہے۔ منگل کوجونیئر اور سینئرزمرے میں لڑکیو ں کیلئے دو ڑ کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں کل 372لڑکیوں نے حصہ لیا ۔جونئیر زمرے میں 319جبکہ سینئر زمرے میں 53لڑکیو ں نے حصہ لیا ۔ منزگام کی ثناء فاروق اور دریل تارت پورہ کے حادیق اعجاز کو فاتح قرار دیا گیا ۔اس طرح کے مقابلہ جاری رہے گے اور 30جون کو سینئر زمرے کے لڑکو ں کا مقابلہ ہوگا جس میں پہلے ،دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے لڑکے اور لڑکیوں کیلئے بالترتیب 5ہزار 3ہزار اور2ہزار کا نقد انعام دیا جائے گا ۔