ویسٹ انڈیز نے میئرز کی سنچری سے حاصل کی برتری

گراس آئلٹ، // کائل میئرز (ناٹ آؤٹ 126) اور کپتان کریگ بریتھویٹ (51) کی سنچری نے ویسٹ انڈیز کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن ہفتہ کو 106رن کی برتری دلائی۔بنگلہ دیش کو پہلی اننگز میں 234 رن پر آؤٹ کرنے کے بعد کیریبیائی ٹیم نے پہلے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 67 رن بنائے تھے۔ دوسرے دن بریتھویٹ اور جان کیمبل نے 100 رن کی شراکت داری کرتے ہوئے میچ کو یہیں سے آگے بڑھایا۔ شرف الاسلام نے کیمبل کو آؤٹ کرکے بنگلہ دیش کو پہلی کامیابی دلائی جنہوں نے چھ چوکوں کی مدد سے 78 گیندوں پر 45 رن بنائے تھے۔ کپتان بریتھویٹ بھی نصف سنچری مکمل کرتے ہی 51 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 107 گیندوں کی اننگز میں سات چوکے لگائے۔اس کے فوراً بعد ویسٹ انڈیز نے ریمن ریفر (22) اور نکرومہ بونر (0) کا وکٹ بھی گنوا دیا، لیکن کائل میئرز اور جرمین بلیک ووڈ نے اننگز کو سنبھالنے کے لیے 116 رن کی شراکت داری قائم کی۔ آؤٹ ہونے سے قبل بلیک ووڈ نے 121 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 40 رن بنائے اور ٹیم کے اسکور کو 248 تک لے گئے۔اس کے بعد میئرز نے وکٹ کیپر جوشوا ڈی سلوا کے ساتھ اننگز کی قیادت کی اور دن کے کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 340/5 رن بنائے۔ اس دوران میئرز نے اپنی سنچری بھی مکمل کی۔ اس وقت میئرز 180 گیندوں پر 15 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 126 رن بنانے کے بعد کریز پر موجود ہیں جب کہ ڈی سلوا 26 رن بناکر کھیل رہے ہیں۔ممبئی نے پانچویں دن 113/2 سے شروع کرتے ہوئے تیز رنز بنائے۔ ارمان جعفر (40 گیندوں پر 37) کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر موجود سوید پارکر اور سرفراز خان تال میں نظر آرہے تھے۔