ونٹر ٹورازم فیسٹیول2022 معززین کا وفداے ڈی سی پونچھ سے ملاقی

حسین محتشم

پونچھ//پونچھ میں منعقد ہونے والا ونٹر ٹورازم فیسٹیول 2022کی تیاریوں کیساتھ ساتھ دیگر معاملات کو لے کر ایڈوکیٹ بھانو پرتاپ کی قیادت میں ایک وفد پونچھ میں تعینات ہوئے نئے اضافی ترقیاتی کمشنر (ADC) پونچھ طاہر مصطفی ملک سے ان کے دفتر میں ملاقی ہواجہاں انہوں نے موصوف کو گلدستہ پیش کر کے ان کو پونچھ میں خیر مقدم کیا اور انہوں نے پونچھ قصبہ کی خوبصورتی اور خاص طور پر پہلے ونٹر ٹورازم فیسٹیول جو 23 دسمبر سے 27 دسمبر تک منعقد ہو گا کے حوالے سے اور یہاں سیاحت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کراتے ہوئے ہمہ گیر ترقی سے متعلق بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا جس پر انہوں نے انہوں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔