وزیر داخلہ سری نگر پہنچے، ائر پورٹ پر شاندار استقبال

Photo: Mir Imran

یو این آئی

سرینگر// مرکزی وزیر داخلہ منگل کی شام کو سرینگر پہنچے جہاں ائر پورٹ پر پولیس، سیول انتظامیہ اور بھاجپا لیڈران نے اْن کا استقبال کیا۔وزیر داخلہ کے سرینگر دورے کے پیش نظر وادی بھر میں سیکورٹی کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ وزیر داخلہ ہوائی اڈے سے سیدھے راج بھون کی طرف روانہ ہوئے جہاں پر انہوں نے سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ مرکزی وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر کشمیر میں سیکورٹی کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہر کے سیول لائنز علاقوں میں سیکورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ بلوارڈ، گپکار شاہراوں کو کانٹے دار تار سے سیل کیا گیا اور کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔