وزارت بجلی کی شکتی پالیسی بی (وی) اسکیم کا آغاز پانچ برسوں کیلئے 4500میگاواٹ کی خریداری ہوگی

نیوز ڈیسک

سرینگر //بجلی کی وزارت نے شکتی پالیسی کے تحت مسابقتی بنیادوں پر یا پانچ سال کے لیے بی (وی)کے تحت فنانس، ملکیت اور عمل آوری (ایف او او) کی بنیاد پر 4500 میگاواٹ کی مجموعی بجلی کی خریداری کی اسکیم شروع کی ہے۔پی ایف سی کنسلٹنگ لمیٹڈ (پی ایف سی لمیٹڈ کا ایک مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ) کو وزارت بجلی نے نوڈل ایجنسی کے طور پر نامزد کیا ہے۔ اسکیم کے تحت، پی ایف سی کنسلٹنگ لمیٹڈ نے 4,500 میگاواٹ کی سپلائی کے لیے بولیاں طلب کی ہیں۔ بجلی کی سپلائی اپریل 2023 سے شروع ہوگی۔ کوئلہ کی وزارت سے اس کے لیے تقریباً 27 ایم ٹی پی اے مختص کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔اس اسکیم میں دلچسپی ظاہر کرنے والے ادارے گجرات اورجا وکاس نگم لمیٹڈ، مہاراشٹر اسٹیٹ الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی لمیٹڈ، مدھیہ پردیش پاور مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ، نئی دہلی میونسپل کارپوریشن اور تمل ناڈو جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ ہیں۔ بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 دسمبر 2022 ہے۔یہ پہلی بار ہے کہ شکتی اسکیم کے بی (v) کے تحت بولی لگائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، درمیانی مدت کے لیے نظرثانی شدہ پی پی اے اس بولی میں استعمال کیا جا رہا ہے۔اس اسکیم سے ان ریاستوں کی مدد کی امید ہے جو بجلی کی کمی کا سامنا کر رہی ہیں اور جنریشن پلانٹس کو ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے میں بھی مدد ملے گی۔بجلی کی وزارت نے 25 اکتوبر 2022 کو شکتی پالیسی کے پیرا بی (v) کے تحت فنانس، اون اور آپریٹ (ایف او او) کی بنیاد پر بجلی کی خریداری کے رہنما خطوط کے بارے میں مطلع کیا تھا۔ پیرا بی (v) کی دفعات کے مطابق کوئلہ مختص کرنے کا طریقہ کار 11 مئی 2022 کو شکتی پالیسی کے تحت جاری کیا گیا تھا۔